Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

بلوچستان کو پاؤں پر کھڑا کردیا تو پاکستان قیامت تک کھڑا رہے گا، شاہد آفریدی

شائع 02 مئ 2020 04:44pm

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی عوام کی خدمت میں پیش پیش، بوم بوم نے مستونگ کا دورہ کیا۔ کیڈٹ کالج میں کورونا وائرس لاک ڈاون سے متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔

تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ غربت کی وجہ سے بلوچستان میں سب سے زیادہ حالات خراب ہیں۔ یہاں وسائل کی کمی نہیں ہے بلکہ نیت اور اخلاص کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پاؤں پر کھڑا کردیا تو پاکستان قیامت تک کھڑا رہے گا۔